in

شہبازشریف کی درخواست بینچ کے روبرو لگانےکی ہدایت

LHC

لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی درخواست پر آفس کا اعتراض ختم کر دیا جبکہ جسٹس علی باقر نجفی نے اپوزیشن لیڈر کی درخواست بینچ کے روبرو لگانے کی ہدایت بھی کر دی۔

منگل 18مئی کو ہائیکورٹ آفس کے اعتراض پر جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی۔ شہباز شریف کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ توہین عدالت کی درخواست بھی آفس نے واپس کر دی ہے۔

آفس نے اپوزیشن لیڈر کو عدالت سے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ آفس نے توہین عدالت کی درخواست کو تسلیم نہیں کیا اور کہا کہ عدالت وبائی بیماری کی وجہ سے صرف فوری مقدمات کی سماعت کررہی ہے۔ دوسری درخواست سماعت کے لیے مقرر کی جائے گی۔

شہبازشریف نےلاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

دوسری جانب احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ، رمضان شوگر ملز اور آشیانہ کیسز میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیش ہوئے۔ جج کے تبادلے کی وجہ سے سماعتیں بغیر کارروائی 14 جون کے لیے ملتوی کر دی گئیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ شہبازشریف عمران خان کے اعصاب پر سوار ہیں۔ عمران خان کو ملک کی نہیں شہباز شریف کی ضمانت نہ ہوجائے اسکی فکر ہے۔ شہباز شریف پر دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوسکی۔

عطاللہ تارڑ نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل عمران خان کے ایماء کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ نیب اگر اسکی تحقیقات کر رہی ہے تو عمران خان کو نوٹس دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے بیرون ملک نہ جانے دینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جبکہ وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے۔

درخواست میں میں وزارت داخلہ کے سیکریٹری، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کو فریق بنایا گیا جبکہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کی درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی ایئرپورٹ:1کروڑ 9 لاکھ روپے کے 58 آئی فونز برآمد

کراچی ایئرپورٹ:1کروڑ 9 لاکھ روپے کے 58 آئی فونز برآمد

بدنامیاں میں اپنےلباس پرتنقیدکے بعدعلیزےشاہ کاجواب

بدنامیاں میں اپنےلباس پرتنقیدکے بعدعلیزےشاہ کاجواب