in

حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئیے، فواد چوہدری

QF Fawad Ch ON FAZAL 2100 Montage 29-04 Shahbaz

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومتی اہلکاروں کو بھی احتساب کا خوف ہونا چاہیئے کیونکہ یہی نظام میں تبدیلی ہے، طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبراء نہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ہی ہو سکتا تھا کہ اگر الزامات لگیں تو تحقیقات ہوتی ہیں لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں میڈیا کے گلے بیٹھ جاتے تھے لیکن مجال ہے کان پر جوں بھی رینگے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رنگ روڈ معاملے میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ہاؤسنگ سوسایٹیز کو فائدہ پہنچانے کیلئے رنگ روڈ کو 23 کلومیٹر تک بڑھایا گیا اور اس فیصلے سے حکومت کو 20 ارب روپے اضافی زمین کی خریداری کی مد میں دینے پڑے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری مستعفی

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ کو کہا گیا تحقیقات کریں اور کمشنر راولپنڈی کو کہا گیا کہ معاملے کو دیکھیں، کمشنر نے ابتدائی تحقیقات میں ان اطلاعات کی تصدیق کی۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی اور ان کے ساتھ مزید افسران اس اسکینڈل میں شریک تھے لہٰذا مزید تحقیقات کیلئے معاملہ متعلقہ اداروں کو بھیجا جائے، تاہم ابھی تک اس معاملے میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی احتساب پالیسی واضع ہے اور تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں، اب چاہے وہ اپوزیشن کے رہنما ہوں یا کابینہ کے رکن افسر شاہی سے تعلق رکھتے ہوں یا کسی بھی ادارے سے، الزامات لگیں گے تو تحقیقات ہوں گی اور جوابدہی کا اصول لاگو ہوگا۔ یہی نظام کی تبدیلی ہے جس کا وعدہ تھا۔

واضح رہے کہ رنگ روڈ تحقیقات کے معاملے پر گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستان زلفی بخاری نے استعفیٰ دیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

طوفان ٹاؤتے کے نام کا مطلب کیا ہے ؟

طوفان ٹاؤتے کے نام کا مطلب کیا ہے ؟

ماہرہ خان بھارتی پراجیکٹس میں کام کرنے سے خوفزدہ کیوں

ماہرہ خان بھارتی پراجیکٹس میں کام کرنے سے خوفزدہ کیوں