in

وفاقی کابینہ اجلاس، فلسطین کی موجودہ صورتحال ایجنڈے میں شامل

Federal cabinet meeting 2021

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر تبادلہ خیال سمیت فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں 14نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

ایجنڈے کے مطابق کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری دے گی۔

کابینہ الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے اور پاک چین سفارتی تعلقات کے 70سال پورے ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دے گی۔

اسکے علاوہ اقوام متحدہ کی 4گاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے، ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوز جاری کرنے اور نجی ایئرلائن کو پیسنجر اینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے گی۔

پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی اور الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ارکان تعینات کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری اور بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شام شامل ہے۔

کابینہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی پر غور کرے گی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

EU

اہم خبر:یورپی یونین کےوزرائے خارجہ کا اجلاس آج بلالیا گیا

ہانیہ عامرعید کی تصاویرشیئرکرنے پرشرمندہ

ہانیہ عامرعید کی تصاویرشیئرکرنے پرشرمندہ