in

ایدھی امدادی ٹیمیں غزہ روانہ ہونگی،مالی تعاون کی اپیل

ایدھی امدادی ٹیمیں غزہ روانہ ہونگی،مالی تعاون کی اپیل

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے مظلوم فلسطینیوں کی ہر ممکن امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اداراے کی امدادی ٹیمیں 2 سے 3 روز میں غزہ پہنچ جائیں گی۔

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ہم نے اس حوالے سے فلسطینی سفارت خانے سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس کا خیرمقدم کیا اور اپنا ایک سفارتی اہلکار امدادی ٹیموں کے ساتھ روانہ کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ غزہ جانے کےلیے مصر اور فلسطین کے ویزوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کا ویزہ انہیں منگل تک مل جائے گا جبکہ مصر کے لیے بھی درخواستیں جمع کرائی جا رہی ہیں۔

امدادی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا کہ ہم ایک امدادی کیمپ مصر جبکہ دوسرا غزہ میں قائم کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت غزہ کے اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت ہے لہٰذا ہم اسپتالوں میں ادویات پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہے۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ہمارا مصر میں موجود کیمپ ہمیں ادویات کی سپلائی کرے گا اور غزہ میں موجود ٹیم ادویات کو اسپتالوں تک پہنچائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ہم چاہتے ہیں کہ بمباری سے بے گھر افراد کے لیے خیموں اور خوارک کا بندوبست بھی کیا جائے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ خود امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کےلیے فلسطین جارہے ہیں اور ان کے صاحبزادے بھی چند روز میں لندن سے وہاں پہنچ جائیں گے۔

فیصل ایدھی نے پاکستانیوں سے اس کار خیر کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ہم فی الوقت 3 سے 5 کروڑ روپے کے امدادی کام کا ارادہ رکھتے ہیں اور اگر زیادہ لوگوں نے تعاون کیا تو پھر امدادی سرگرمیاں بڑھا دی جائیں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کامیاب جوان پروگرام: طلباء کی انٹرن شپ تاریخ میں توسیع

کامیاب جوان پروگرام: طلباء کی انٹرن شپ تاریخ میں توسیع

کے ٹوبیس کیمپ پرنصب فورجی ٹاور علی سدپارہ سے منسوب

کے ٹوبیس کیمپ پرنصب فورجی ٹاور علی سدپارہ سے منسوب