in

قومی اسمبلی: اسرائیلی جارحیت کیخلاف، فلسطینیوں کے حق میں قراردادمنظور

قومی اسمبلی: اسرائیلی جارحیت کیخلاف، فلسطینیوں کے حق میں قراردادمنظور

قومی اسمبلی میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ اسرائیل سے مقبوضہ علاقے فوری خالی کرنے اور مسجد اقصیٰ میں نماز کی آزادانہ ادائیگی کا حق دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی جس میں اسرائیل کی نسل پرست حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کیخلاف بڑھتے ہوئے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں اسرائیل کی طرف سے منظم اور ادارہ جاتی مظالم، فلسطینی عوام کو محکوم بنانے کی شدید مذمت کی گئی۔

قرار داد میں فلسطینی عوام کی املاک پر قبضہ ان کو بیدخل کرنے اور ان کی نسل کشی پر بھی اظہار مذمت کیا گیا۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں، پاکستان فلسطینیوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں نماز کی آزادانہ ادائیگی کا حق دیا جائے، بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کا عمل بند کرائے، او آئی سی فیصلہ کن اقدامات کے ذریعے فلسطینیوں کی مدد کرے۔

واضح رہے کہ 27 رمضان المبارک کو مسجد اقصیٰ پر حملے کے بعد غزہ پر فضائی حملوں کے دوران اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ حماس کے راکٹ حملوں میں 5 سے زائد یہودی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ بچہ کون ہے؟

کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ بچہ کون ہے؟

اداکارہ ودیا بالن فلم شیرنی میں نظر آئینگی

اداکارہ ودیا بالن فلم شیرنی میں نظر آئینگی