in

راولپنڈی: شوہر کو قتل کرنے پر بیوی گرفتار

islamabad-murder

راولپنڈی پولیس نے شوہر کو قتل کرنے پر اسکی بیوی کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

محسن جاوید نامی شخص کو 8مئی کے روز اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔ جاوید کی اہلیہ بیہوش ہوگئی تھی جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد مقتول کے والد مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

تاہم، تحقیقات کے دوران خاتون نے اپنے شوہر کے قتل سے متعلق منصوبہ بندی کا اعتراف کیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ خاتون نے بہیوش ہونے کا ڈرامہ کیا تھا۔

خاتون کے ساتھی نے جاوید پر فائرنگ کی تھی جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دوسرے شخص کی خاتون سے 4 سال سے دوستی تھی۔ واقعے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

PM-Imran-Khan

وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

عائزہ خان کا نیا اعزاز

عائزہ خان کا نیا اعزاز