in

کراچی سےسمندری طوفان کافاصلہ 1310کلومیٹرہے،میٹ آفس

کراچی سےسمندری طوفان کافاصلہ 1310کلومیٹرہے،میٹ آفس

ٹھٹھہ میں بارش اور گرد آلود ہوائیں شروع

 محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان تاؤتے سے متعلق 5 واں الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سے سمندری طوفان کا فاصلہ 1310کلو میٹر ہے۔ ٹھٹھہ میں کیٹی بندر اور ساحلی پٹی پر طوفان کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت آج بروز اتوار 16 مئی کو 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ شہرِ میں آج موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ میٹ آفس کا کہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید گرم اور خشک رہے گا۔

صبح کے اوقات میں کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں شمال مشرق سے 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیگم نسیم ولی کوآئرن لیڈی کیوں کہاجاتا تھا

بیگم نسیم ولی کوآئرن لیڈی کیوں کہاجاتا تھا

بھارتی اداکار اور اہلیہ کو ایمبولینس نے ٹکر ماردی ہسپتال منتقل

بھارتی اداکار اور اہلیہ کو ایمبولینس نے ٹکر ماردی ہسپتال منتقل