in

بلوچستان: ٹرانسپورٹ کل سےبحال کرنےکا فیصلہ

بلوچستان: ٹرانسپورٹ کل سےبحال کرنےکا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے اتوار (کل) سے ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کیساتھ 16مئی سے چلائی جاسکے گی جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر میں 17مئی سے 50فیصد عملے کے ساتھ کام شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔

این سی اوسی :16 مئی سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا فیصلہ

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مارکیٹس اور دکانیں 17مئی سے شام 8بجے تک کھل سکیں گی، ریسٹورنٹس میں انڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ پر پاپندی ہوگی صرف ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب عید سے قبل کیے گئے لاک ڈاؤن کے باعث بلوچستان میں کرونا کیسز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے،صوبے میں مثبت کیسز کی شرح 3.40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ایس اوپیز کیخلاف وزری پرکراچی میں 3افراد گرفتار،مقدمہ درج

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس  70نئے کیسز سامنے آنےکے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 23 ہزار 800ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس سے آج 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 264 ہوگئی ہے جبکہ 22ہزار 300سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

قبل ازیں این سی او سی نے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ 16مئی سے بحال کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بلوچستان: خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،2بھائی جاں بحق

بلوچستان: خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،2بھائی جاں بحق

اذان سمیع خان کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز

اذان سمیع خان کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز