in

کرونا وائرس:پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد ہوگئی

کرونا وائرس:پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1 دن میں 83 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئے۔ ان میں سے 36 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

ہفتےکو این سی او سی نےبتایا کہ 24  گھنٹوں میں 1 ہزار 531 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 5.06 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 40 اموات،خیبرپختونخوا میں 20 اموات ہوئیں۔سندھ میں13 ،اسلام آباد میں 3، بلوچستان میں 5 اور آزاد کشمیر میں 2 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 467 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 248 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد71 ہزار 804 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 83 ہزار 480 ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کےمطابق 4 ہزار 805 مریض ملک کے 639 اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔ پشاور میں 43 فیصد،ملتان میں 73 فیصد، لاہور میں 58 فیصد، بہاولپورمیں 40 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔گوجرانوالہ میں 63 فیصد،بہاولپورمیں 42 فیصد،ملتان میں 48 فیصد اور پشاور میں 45 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

اس کے علاوہ 16مئی سے30سال اور زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر کے مطابق ملک میں ویکسین کی دستیابی میں بہتری آرہی ہے۔ ویکسین سپلائی میں اضافے کیساتھ ویکسینیشن کیٹیگری میں اضافہ کیا جارہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شتروگھن سنہا بھی مودی سرکار کیخلاف پھٹ پڑے

شتروگھن سنہا بھی مودی سرکار کیخلاف پھٹ پڑے

سندھ میں تمام تعلیمی ادارے23مئی تک بند رکھنے کا اعلان

سندھ میں تمام تعلیمی ادارے23مئی تک بند رکھنے کا اعلان