in

عمران خان کا دورہ سعودی عرب فطرانے یا چاولوں کا مسئلہ نہیں،شیخ رشید

عمران خان کا دورہ سعودی عرب فطرانے یا چاولوں کا مسئلہ نہیں،شیخ رشید

نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری بھیجی تھی

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب ترین قرار دے دیا اور کہا یہ فطرانے یا چاولوں کا مسئلہ نہیں بلکہ خطے کی سیاست کیلئے اہم ہے۔

سماء سے خصوصی بات کرتےہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر کے بعد بڑے فیصلے ہوں گے۔ انھوں نے بتایا کہ نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری بھیجی تھی لیکن کیبنٹ سرکولیشن سے ابھی تک سمری موصول نہیں ہوئی۔ کابینہ سے سمری آئے گی اور آئین و قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔

وزیرداخلہ نےبتایا کہ حدیبیہ کیس میں شریف خاندان کے5 لوگ مفرور ہیں اور یہ کیس آرٹیکل 25 کے تحت چلایا جائے گا اور دو سے تین دن میں اس کا فیصلہ ہوجائے گا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف لندن نہیں بلکہ قطر جارہے تھے۔نون لیگ کی قیادت کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ یہ وہ لیڈر ہیں جو ملک سے بھاگ کر لندن میں مزے سے رہ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شہباز شریف بھی جائیں گے مگر واپس نہیں آئیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چنگان پاکستان کا پہلی خود کار گاڑی متعارف کروانے کا ارادہ

چنگان پاکستان کا پہلی خود کار گاڑی متعارف کروانے کا ارادہ

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر سے لاکھوں لوگوں کی جان کو خطرہ خبردار کردیا گیا

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر سے لاکھوں لوگوں کی جان کو خطرہ خبردار کردیا گیا