in

آکسیجن، سلنڈر سمیت دیگر مصنوعات پرخصوصی ٹیکس مراعات دینےکا فیصلہ

Oxygen

وفاقی کابینہ نے خصوصی فیصلے کے تحت آکسیجن، سلنڈر اور اس سے جڑی مصنوعات پر 180 دن کی خصوصی ٹیکس مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹویٹ میں بتایا کہ ‏کرونا کی موجودہ صورتحال میں آکسیجن کی ضرورت کے پیش نظر کابینہ نے خصوصی فیصلہ کیا۔

فواد چوہدری کے مطابق یہ فیصلہ فوری طور پر نافذالععمل ہوگا۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے آکسیجن کی پیداوار میں دگنا اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق ملک بھر ميں 24گھنٹے کے دوران کرونا سے 48افراد انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا سے مجموعی اموات 19ہزار 384 ہوگئی۔

کرونا کے 2ہزار 517 نئے کيسز رپورٹ ہوئے جبکہ 30ہزار 700 ٹيسٹ کيے گئے۔ کرونا مثبت کيسز کی شرح 8.19فيصد رہی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pak Vs WI series

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری

Vaccination Centre

پنجاب میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر کے اوقات جاری