in

اسرائیلی حملے، وزیراعظم عمران خان کافلسطینی صدر محمودعباس کوٹیلی فون

اسرائیلی حملے، وزیراعظم عمران خان کافلسطینی صدر محمودعباس کوٹیلی فون

وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ٹیلی فون کرکے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کی مستقل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف عالمی مسلم رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد میں مستقل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم عمران خان نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے شرمناک ہیں، پاکستان انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اسرائیل کیخلاف آواز بلند کرے گا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینیوں کیلئے اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں۔

اسرائیل نے 27 ویں شب کو مسجد اقصیٰ پر حملہ کرکے 300 سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کردیا گیا تھا، جس کے بعد فلسطینیوں اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا، جس میں کئی فلسطینی شہید ہوگئے۔

بعد ازاں حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر بمباری کردی، 4 روز سے جاری حملوں میں اب تک 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 15 سے زائد بچے بھی شامل ہیں جبکہ سیکڑوں افراد زخمی بھی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

News-in-Brief-Urdu

کراچی: تیز رفتار گاڑی نالے میں گرگئی، 2 بچیاں بحق

سلمان خان کی فلم رادھے ریلیز عید کے پہلے ہی دن تباہی مچادی

سلمان خان کی فلم رادھے ریلیز عید کے پہلے ہی دن تباہی مچادی