in

کراچی: سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

Karachi weather

کراچی میں بلوچستان سے آنے والی سرد ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔ شہر کا درجہ حرارت آج بھی سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت پیر 25 جنوری کو 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں شمال، شمال مشرق اور شمال مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 سے 40 فیصد رہے گا۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سائبرین ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ سردی بڑھتے ہی کوئٹہ کے کئی علاقوں میں سوئی گیس پریشر انتہائی کم ہوگیا۔

پیر 25 جنوری کو ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم  درجہ حرارت منفی 4 ڈگری، زیارت میں منفی 8، قلات میں منفی6، گوادر میں 11، سبی 6 اور نوکنڈی میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، جب کہ بالائی علاقوں اور بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی۔

 آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفباری کا سلسلہ تو رک گیا، تاہم لوگوں کو کئی کئی فٹ جمی برف کی وجہ تاحال پریشانی کا سامنا ہے۔ برفباری سے بند سڑکیں کھولی نہ جا سکیں۔ سڑکوں کی بندش سے لوگوں کو کھانے پينے کی اشياء کی قلت کا سامنا ہے، جب کہ سڑکوں پر برف میں پھنسی گاڑیوں کو رسوں کی مدد سے کھینچا جاتا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں نے گاڑیوں کے بجائے شديد برف ميں ميلوں پيدل چلنے پر اکتفا کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آج کی اہم خبریں:ڈینیئل پرل کیس کی سماعت آج ہورہی ہے

آج کی اہم خبریں:ڈینیئل پرل کیس کی سماعت آج ہورہی ہے

پی ٹی آئی پنجاب سے سینیٹ کی ایک سیٹ ق لیگ کو دینے پر تیار لیکن امیدوار کون ہوگا؟ ممکنہ نام سامنے آگیا

پی ٹی آئی پنجاب سے سینیٹ کی ایک سیٹ ق لیگ کو دینے پر تیار لیکن امیدوار کون ہوگا؟ ممکنہ نام سامنے آگیا