in

کمیٹی کافیصلہ درست تھا، روزے کی قضاء ضروری نہیں، طاہراشرفی

Ptv Tahir Ashrafi Pc 29-04

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ آج (جمعرات کی) شام نظر آنے والے چاند سے واضح تھا کہ رويت ہلال كميٹی كا فيصلہ درست تها۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے بدھ کی رات ساڑھے گیارہ بجے ملک بھر میں جمعرات کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے کڑی تنقید اور شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا۔

مفتی منیب الرحمان سمیت کئی علمائے کرام نے ریاست کے ساتھ جمعرات کو عید الفطر منانے کے ساتھ عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ احتیاطاً ایک روزہ قضاء رکھیں۔

اپنے ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ روزے كى قضاء كى نہ ضرورت ہے اور نہ ہى مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا فيصلہ غلط تها، دارالافتاء پاكستان میں شہادتوں كى تصديق كى وجہ سے اعلان ميں تاخير ہوئی۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ درست تھا، روزے کی قضاء كى ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورى قوم حتىٰ كہ فيصلے كو غلط كہنے والوں نے بهى عيد منائی، فيصلے كے مخالفين نے شرعاً فيصلہ تسليم كيا، سياسى طور پر نہیں کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شہبازشریف کانام آج ای سی ایل میں شامل کردیاجائیگا، وزیرداخلہ

شہبازشریف کانام آج ای سی ایل میں شامل کردیاجائیگا، وزیرداخلہ

گجرات: دریائے چناب میں کشتی الٹ گئی، 3لڑکیاں جاں بحق

گجرات: دریائے چناب میں کشتی الٹ گئی، 3لڑکیاں جاں بحق