in

ملک بھرمیں عیدالفطرمذہبی جوش وجذبےسےمنائی جارہی ہے

ملک بھرمیں عیدالفطرمذہبی جوش وجذبےسےمنائی جارہی ہے

پاکستان میں عید الفطر آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر تمام شہروں میں عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، جس میں کرونا وباؤ سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

آج بروز جمعرات 13 مئی کو فرزندان توحید نے نماز عید کی ادائیگی کیلئے جوق در جوق مساجد و امام بارگاہوں کا رخ کیا۔ حکومت کی طرف سے آج کے دن کرونا سے بچاو کی حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد  کیلئے  خصوصی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ متعدد مقامات پر کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل جب کہ چند مقامات پر اس کی خلاف ورزی بھی دیکھنے میں آئی۔

اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات میں ملکی  سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ عیدگاہوں اور مساجد میں سینیٹائزر اور فیس ماسک کی پابندی کی گئی۔

لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد اور اسلام آباد میں فیصل مسجد میں ہوا۔

کراچی میں نماز عید کے اجتماع کا آغاز گرومندد پر واقع سبیل والی مسجد سے ہوا۔ ناظم آباد عید گاہ گراونڈ میں مفتی تقی عثمانی اور نشتر پارک میں مولانا تنویر الحق تھانوی نے نماز عید کی امامت کی۔ اجتماعات کے دوران شہریوں کو جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی جاتی رہی جب کہ نمازیوں نے بھی ماسک پہن کر نماز میں شرکت کی۔ شہر میں عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عید کے اجتماعات کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اس موقع پر تعینات رہی۔

کوئٹہ میں 493 مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد کئے گے۔ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے گورنر ہاوس میں نماز عید پڑھی جس میں کورنا ایس اوپیز کا خیال رکھا گیا، اکثر وزرا اور اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے آبائی علاقوں نماز عید ادا کی، عیدگاہوں اور مساجد پر نماز عید کے موقع سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

خیبر پختونخوا میں بھی عید الفطر کے چھوٹے بڑے اجتماعات میں ملک، عالم اسلام آباد اور فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

عید کے اجتماعات میں عالمی وبا کرونا سے نجات کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فلسطین پر اسرائیلی حملوں کیخلاف سابق فحش اداکارہ میا خلیفہ کا موقف بھی آگیا

فلسطین پر اسرائیلی حملوں کیخلاف سابق فحش اداکارہ میا خلیفہ کا موقف بھی آگیا

وزیراعظم کی عید کے موقع پر مسلمانوں کو مبارک باد

وزیراعظم کی عید کے موقع پر مسلمانوں کو مبارک باد