in

عید کی خوشیوں میں ضرورت مندوں کو بھی شریک کریں،صدر

عید کی خوشیوں میں ضرورت مندوں کو بھی شریک کریں،صدر

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر مصافحہ اور معانقہ سے گریز کرتے ہوئے سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے، جب کہ اپنی خوشیوں میں ضرورت مندوں کو بھی شامل کریں۔

مائیکر بلاگنگ سائٹ پر صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عید پر کرونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو ہر گز نظر انداز نہ کیا جائے، جب کہ مصافحہ اور معانقہ سے گریز کرتے ہوئے سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔

صدر مملکت کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرونا کے سبب معاشی تنگ دستی کے شکار افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے اور دعائیں کی جائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس وبا کی ہولناکیوں سے محفوظ فرما دے۔

انہوں نے ضرورت مندوں اور محتاجوں کو خوشیوں میں شریک کرنے کی بھی اپیل کی۔

واضح رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ گورنر ہاؤس کراچی میں نماز عید ادا کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود ملتان، شیخ رشید اسلام آباد، بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو، شہباز شریف لاہور اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نماز عید فیصل مسجد میں ادا کی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گورنر ہاؤس میں نماز عید الفطر ادا کی۔ گورنر پنجاب  چوہدری محمد سرور نے بادشاہی مسجد میں نماز عید ادا کی۔ بادشاہی مسجد میں نماز عید رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے پڑھائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید الفطر کی نماز بارش کے باعث وزیراعلیٰ آفس کی مسجد میں ادا کی۔ شہباز شریف ماڈل ٹاون لاہور،  جب کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے منصورہ مسجد لاہور میں نماز عید ادا کی۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک اور بھارتی اداکار زندگی کی بازی ہار گئے

ایک اور بھارتی اداکار زندگی کی بازی ہار گئے

تمام پاکستانی عیدکادن چھوڑکرقضاروزہ رکھیں،مفتی منیب

تمام پاکستانی عیدکادن چھوڑکرقضاروزہ رکھیں،مفتی منیب