in

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے جمعرات کوعیدالفطر کااعلان کردیا

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے جمعرات کوعیدالفطر کااعلان کردیا

پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان نے کل (جمعرات 13 مئی) کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 23 گواہان موجود ہیں۔

پشاور کی مسجد قاسم خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس نے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے شوال کے چاند کی موصول ہونیوالی شہادتوں کی روشنی میں کل (جمعرات 13 مئی کو) عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 23 گواہان موجود ہیں۔

دوسری جانب سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے، ان کا کہنا ہے کہ فی الحال چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ ایسی کوئی خبر نہ دے جس سے غلط فہمی پھیلے۔

کراچی میں چاند دیکھنے کیلئے بیٹھنے والی زونل کمیٹی کے رکن مفتی سلفی نے بتایا ہے کہ شہر میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے سے زائد ہے، اس لئے یہاں چاند نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

پاکستان سمیت 152ملکوں کے مسافروں کے جاپان میں داخلے پرپابندی

پاکستان سمیت 152ملکوں کے مسافروں کے جاپان میں داخلے پرپابندی