in

سعودی عرب نے500ملین ڈالر مزید دینےکا فیصلہ کیا ہے،شاہ محمود

Shah_Mahmood_Qureshi_press

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے 500ملین ڈالر مزید دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سعودی عرب کے ساتھ 5معاہدے ہوئے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے بتایا کہ سعودی عرب توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

شاہ محمود نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت نوکریوں میں پاکستانیوں کے لیے کوٹہ مختص کیا جائے گا جس سے پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی پاکستان اسٹریٹجک سپریم کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے ذریعے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی دعوت پر ہم نے سعودی عرب کا 3روزہ دورہ کیا اور اب سعودی ولی عہد  دوبارہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ بھی 2گھنٹوں کے لیے نہیں کم سے کم 2دن کے لیے تشریف لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ دورہ سعودی عرب میں اہم امور پر بات چیت ہوئی جبکہ محمدبن سلمان سمیت دیگر حکام سے اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی۔

فلسطین کے معاملے پر وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات کی جس میں فلسطین کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

شاہ محمود نے کہا کہ تمام مسلم ممالک فلسطین کے لیے آواز اٹھائیں گے تو اس سے فرق پڑے گا لیکن جلوس نکالنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا بلکہ تمام مسلم ممالک کو یکجا ہونا پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ترک وزیر خارجہ نے کل سعودی وزیر خارجہ سے الاقصیٰ معاملے پر اہم ملاقات کی۔ ترک وزیر خارجہ نے مجھے فون پر کہا کہ الاقصیٰ صورتحال پر اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے جس پر ترک وزیر خارجہ کو کہا کہ پاکستان بھی اس مطالبے پر ترکی کے ساتھ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا سنگ بنیاد بہت بڑا اقدام ہے، وقت ضرور لگے گا لیکن جنوبی پنجاب کے شہروں میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیروزخان، وزیراعظم پرہونے والی تنقید سے ناخوش

فیروزخان، وزیراعظم پرہونے والی تنقید سے ناخوش

اسرائیل اور فلسطین صبروتحمل کا مظاہرہ کریں، امریکا

اسرائیل اور فلسطین صبروتحمل کا مظاہرہ کریں، امریکا