in

شاہ کوٹ:اسسٹنٹ کمشنرصبا سحر کی ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی

شاہ کوٹ:اسسٹنٹ کمشنرصبا سحر کی ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی

رپورٹر: کامران علی

شاہ کوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر صباء سحر نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے5 کروڑ روپے مالیت کی گندم کے 23 ہزار تھیلے برآمد کرلیے۔

شاہ کوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر نے نواحی علاقے پنواں میں غیر قانونی گندم ذخیرہ کرنے والے گودام پر چھاپہ مارا۔ اس دوران برآمد شدہ گندم کو سرکاری گوداموں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صباء سحر کے مطابق گودام میں چھپائی گئی گندم کا مقصد مارکیٹ میں مہنگے داموں بیچنا تھا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ گندم کی ذخیرہ اندوزی کرکے خود ساختہ قلت پیدا کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فہد مصطفیٰ نےہندوبچےکےعلاج کیلئے خطیررقم دیکردل جیت لیے

فہد مصطفیٰ نےہندوبچےکےعلاج کیلئے خطیررقم دیکردل جیت لیے

لاپتا پانچ سالہ بچی کی نعش پڑوسی کے گھر سے مل گئی حیران کن انکشاف 

لاپتا پانچ سالہ بچی کی نعش پڑوسی کے گھر سے مل گئی حیران کن انکشاف