in

شمالی وزیرستان:شوال کے چاند کی غلط اطلاع دینے پرمقدمہ درج

شمالی وزیرستان:شوال کے چاند کی غلط اطلاع دینے پرمقدمہ درج

شمالی وزیرستان میں شوال کے چاند کی غلط اطلاع دینے اوربدھ کو عیدالفطر کے اعلان پر پولیس نے ایکشن لے لیا۔

منگل کو شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے آج بروز بدھ مورخہ 12 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے اور لاوڈ اسپیکر کے ذریعے سے مسجد سے عید کے اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ کے حکم پر تھانہ میرعلی میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔

میرعلی میں کچھ افراد نے چاند دیکھنے کی شہادت دی اور مقامی عالم نے ان کی شہادت پر شوال کے چاند دیکھنے اور لاوڈ اسپیکر کے ذریعے عید کا اعلان کردیا۔اے ایس آئی محمد نعیم کی مدعیت میں ان تمام افراد کے خلاف باجرم 16 ایم پی او اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں بھی پولیس نے عیدالفطر کے غلط اعلان  کرنے پر قاری محمد رومان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پشاور:صوبےکےکئی اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

پشاور:صوبےکےکئی اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بہن سنبل شاہد کی یاد میں جذباتی پیغام جاری کر دیا 

اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بہن سنبل شاہد کی یاد میں جذباتی پیغام جاری کر دیا