in

ملک اداروں میں تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا،علی محمد خان

ملک اداروں میں تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا،علی محمد خان

وزیرمملکت برآئے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہم اداروں میں تصادم کے تاثر کو مسترد کرتے ہیں اور عدلیہ کے احترام اور آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عدالت کی کسی فیصلے پر تبصرہ تو ہوسکتا ہے مگر کسی جج کی ذات پر تنقید نہیں ہوسکتی۔
وزیراعظم کے حالیہ بیان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لوئر جوڈیشری میں ایسے عناصر موجود ہیں جن کی طرف وزیراعظم نے نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی بڑا جرم اکیلے نہیں ہوتا بلکہ سب مل جل کر کیا جاتا ہے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو کوئی ڈائرکشن نہیں دے سکتی وہ اپنے فیصلوں میں آزاد ہے انہوں نے کہا ہر بات کو عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان تصادم کا نام رنگ نہیں دینا چاہیے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں بھی خود احتسابی کا نظام موجود ہے اور وہ بھی اس قسم کے عناصر پر نظر رکھتی ہے اور ایسے لوگوں سے سوال بھی ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا ججز بحالی تحریک میں ایک شخص جو بغیر کسی لالچ کے کھڑا تھا اس کا نام عمران خان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں میں کچھ مسائل ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس دور سے بہت آگے جا چکے ہیں جب سپریم کورٹ پر حملے ہوتے تھے آج کل کوئی اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو عجلت میں جانے کی ضرورت نہیں تھی، ایف آئی اے کا اقدام قانون کے مطابق تھا۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس تکنیکی بنیاد پر بند ہوا تھا اگر اس کیس میں نئے ثبوت آئے ہیں تو کیس کو دوبارہ کھولا جاسکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آئی ایم ایف کی شرائط سے قوم کو آگاہ کیاجائے،پلوشہ خان

آئی ایم ایف کی شرائط سے قوم کو آگاہ کیاجائے،پلوشہ خان

پاکستانی فنکاروں نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی

پاکستانی فنکاروں نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی