in

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکی جرأت کون کرسکتاہے، فوادچوہدری

Fawad-Chaudhry

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کس مائی کے لعل کی جرأت ہے کہ وہ وزيراعظم کے خلاف تحريکِ عدم اعتماد لائے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بيان ميں لکھا کہ اپوزيشن کے پاس نا کوئی حکمتِ عملی ہے اور نا ہی پلان۔ وہ استعفوں سے شروع ہوئے اور جلسوں پر رُکے۔ اب وہاں بھی بس ہوگئی تو عدم اعتماد کی گفتگو کر رہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ ’’آپ تاعمر قید اور نااہلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھیے گا، کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ‘‘۔

واضح رہے کہ دو دن قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ حکومت کو ہٹانے کے ليے تحريکِ عدم اعتماد لانی پڑے گی۔

لاڑکانہ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہٹانے کا آئینی، قانونی اور جمہوری طریقہ یہ ہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں، ہم اپنے اتحادیوں کو اس حکمت عملی پر منائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کا جتنا پسینہ ہماری چائے کی دعوتوں سے نکلے گا اتنا ہمارے 10، 10 جلسوں سے اثر نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں، لیکن جمہوری، آئینی اور قانونی طریقے سے بھیجیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عدم اعتمادتحریک کوآئینی اندازمیں شکست دینگے،شاہ محمود

عدم اعتمادتحریک کوآئینی اندازمیں شکست دینگے،شاہ محمود

چھاپہ مارنے والا جعلی ایکسائز افسر دکاندار کے ہتھے چڑھ گیا لیکن دراصل ایسی کیا بات کی تھی جس کی وجہ سے پکڑا گیا ؟

چھاپہ مارنے والا جعلی ایکسائز افسر دکاندار کے ہتھے چڑھ گیا لیکن دراصل ایسی کیا بات کی تھی جس کی وجہ سے پکڑا گیا ؟