in

عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس کے باعث عیدالفطر کےموقع نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان میں بچوں کو نئے کرنسی نوٹ سے’عیدی‘ دینے کا رواج ہے تاہم ہر سال کی طرح یہ مزید مہنگا ہورہا ہے جبکہ کراچی کےعلاقے بولٹن مارکیٹ میں نئے نوٹوں کی گڈھی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق سال 2017 میں مرکزی بینک نے 168ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کیے تھے جبکہ سال 2018 کی ایک پریس ریلیز کے مطابق نئے نوٹ حاصل کرنےوالوں کی شرح میں 50فیصد اضافہ ہوا ہے جن کی تعداد 18لاکھ سے تجاوز کرکے 27لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

کروناوائرس: بچوں کو نقد عیدی دینےپر پابندی عائد

گزشتہ دو سالوں سے کرونا وائرس کے باعث اسٹیٹ بینک نے ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے عیدالفطر پرنئےنوٹ جاری نہیں کررہا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے بولٹن پرائز بانڈ مارکیٹ میں نئےنوٹوں کی گڈھی مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے۔

بولٹن مارکیٹ میں 10، 20 روپے والے نوٹوں کی گڈھی 200، 200روپے اضافی وصول کیے جارہے ہیں جبکہ اسی طرح 50، 100 روپے والی گڈھیوں پر 500روپے تک وصول کیے جارہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نمازِعید کیلئے حکومت کاخصوصی ہدایات نامہ جاری

نمازِعید کیلئے حکومت کاخصوصی ہدایات نامہ جاری

کروناسےمرنےوالوں کی لاشیں گنگامیں بہائی جانےلگیں

کروناسےمرنےوالوں کی لاشیں گنگامیں بہائی جانےلگیں