in

کروناوائرس:پاکستان میں اموات 19 ہزار سے متجاوز

کروناوائرس:پاکستان میں اموات 19 ہزار سے متجاوز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےبتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 113 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئے جبکہ 49 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

منگل کواین سی او سی کی جانب سے بتایا گیا کہ 24  گھنٹوں میں 3 ہزار 84 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 7.93 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 67 اموات،خیبرپختونخوا میں 29 اموات ہوئیں۔ سندھ 11 ، اسلام آباد 1،  بلوچستان میں 5 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 106 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 883 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ فعال کیسز کی تعداد78 ہزار 959  تک پہنچ گئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 66 ہزار 492 ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار557 ہوگئی ہے۔

اس وقت ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 5 ہزار 353 مریض زیرعلاج ہیں۔ پشاور میں 40 فیصد،ملتان میں 70 فیصد، لاہور میں 64 فیصد، گوجرانوالہ میں 59 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں 54 فیصد، پشاور 52 فیصد،  ملتان میں 64 فیصد اور صوابی میں 52 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خیرپور: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،30 سے زائد دکان دارگرفتار

خیرپور: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،30 سے زائد دکان دارگرفتار

نارروال:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،اسسٹنٹ کمشنر کا ایکشن

نارروال:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،اسسٹنٹ کمشنر کا ایکشن