in

شہبازشریف نےمشکوک ٹرانزيکشن کاملبہ سليمان شہباز پرڈال دیا

شہبازشریف نےمشکوک ٹرانزيکشن کاملبہ سليمان شہباز پرڈال دیا

نعیم اشرف بٹ کی خصوصی رپورٹ

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے اربوں کی منی لانڈرنگ کی مشکوک ٹرانزيکشن کا ملبہ سليمان شہباز پر ڈال ديا۔

لیگی رہنماء شہباز شریف نے ايف آئی اے کو دیے گئے کانفيڈنشل جواب میں کہا کہ حمزہ شہباز نے 25ارب کی مشکوک ٹرانزيکشن کا ملبہ سليمان شہباز پر ڈال ديا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوال کیا کہ آپ رمضان شوگرمل کے سی ای او ہيں اور اس کےملازمين کےاکاونٹس ميں اربوں روپے کيسےآئے؟ جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ ’میں مانتا ہوں کہ قانونی طور پر چيف ايگزيکٹيو کو مالی معاملات کا علم ہونا چاہيے تاہم ميں صرف کاغذوں ميں چيف ايگزيکٹيو ہوں، عملي طور پر ميراچھوٹا بھائی بزنس ديکھتا ہے۔

ایف آئی اے نے سوال کیا کہ رضوان قريشی نے آپکی ايماء پر رقم ليکر رمضان شوگرمل کے ملازمين کے اکاؤنٹس ميں بھيجی؟، جس پر لیگی رہنماء نے کہا کہ رضوان قريشی کو جانتا ہوں ليکن اسے رقم وصولی اور ٹرانسفر کا اختيار نہيں ديا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت چلی جائےلیکن کسی مافیاکو رعایت نہیں دوں گا، وزیراعظم

حکومت چلی جائےلیکن کسی مافیاکو رعایت نہیں دوں گا، وزیراعظم

پارٹی گرل دنانیرمبین کی آوازمیں کلام ‘مصطفیٰ جان رحمت’ وائرل

پارٹی گرل دنانیرمبین کی آوازمیں کلام ‘مصطفیٰ جان رحمت’ وائرل