in

حکومت کا حدیبیہ پیپرزملزکی ازسرنو تحقیقات کا فیصلہ

حکومت کا حدیبیہ پیپرزملزکی ازسرنو تحقیقات کا فیصلہ

حکومت نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی از سر نو تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہا ہے کہ جو طریقہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں رقم باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا، اس لئے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ازحد ضروری ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان کو قانونی ٹیم نے شہباز شریف کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی ہدایات دی جارہی ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حدیبیہ پیپرز ملز کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے، اس مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا، اس لئے اس کیس کو انجام تک پہنچانا اہم ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت: کروناکےبعد ‘بلیک فنگس‘بیماری کاحملہ

بھارت: کروناکےبعد ‘بلیک فنگس‘بیماری کاحملہ

سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ