in

کراچی میں اتوار کی صبح درجہ حرارت 8 ڈگری تک گرگیا

Karachi weather

کراچی میں اتوار 24 جنوری کی صبح درجہ حرارت 8 ڈگری تک گرگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں میں خشک اور سرد رہے گا۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 50 فیصد ہے، جب کہ بلوچستان سے آنے والی سرد ہواؤں کی وجہ سے شہر کا موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ صبح کے اوقات میں شہر کا بیشتر حصہ دھند میں چھپا رہا۔

دوسری جانب شمالی بلوچستان کے علاقے دوبارہ شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز قلات منفی 10، کوئٹہ منفی 9 ، دالبندین میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ میٹ آفس کے مطابق بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سردی کی شدید لہر جاری رہے گی۔

ملک کے دیگر حصوں میں بھی موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائی رہی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ محکمہ فشریز بلوچستان کی جانب سے صوبے کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے ماہی گیروں کو گہرے پانیوں میں جانے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گیم آف تھرونز کے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی

گیم آف تھرونز کے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی

نجی ریسٹورنٹ کی مالکن خواتین کی اپنے منیجر کی مذاق اڑانے کی ویڈیو پر اداکار یاسر حسین بھی میدان میں کود پڑے پیغام جاری کر دیا 

نجی ریسٹورنٹ کی مالکن خواتین کی اپنے منیجر کی مذاق اڑانے کی ویڈیو پر اداکار یاسر حسین بھی میدان میں کود پڑے پیغام جاری کر دیا