in

تاجروں کا اسدعمر سے استعفیٰ کا مطالبہ

تاجروں کا اسدعمر سے استعفیٰ کا مطالبہ

جنرل سیکریٹری آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر کا کہنا ہے اسد عمر این سی او کی سربراہی کررہے ہیں مگر انہوں نے کبھی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسد عمر سے استعفیٰ لیا جائے۔

سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم میر کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے یک طرفہ فیصلوں کا ذمہ دار اسد عمر ہیں اگر انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا تو ہم این سی او سی کے باہر دھرنا دیں گے۔

نعیم میر کا کہنا کہ ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ ہمیں این سی او سی کے فیصلوں میں شامل کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ یک طرفہ فیصلوں سے ملک کا نقصان ہورہا ہے جس کے ذمہ دار وفاقی وزیر اسد عمر ہیں۔

تاجر رہنماء نعیم میر کا کہنا تھا کہ کرونا ایس او پی پر عملدرآمد ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اس کیلئے حکومت نے نہ ہمیں اعتماد میں لیا ہے نہ کوئی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین آل تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا تھا کہ سالوں بعد مقامی طور پر گارمنٹس مصنوعات کی پیداور اور مانگ میں اضافہ ہورہا تھا مگر این سی او سی نے بہار میں چمن کو جلادیا۔

عتیق میر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے تاجر پاکستان کی طرف راعب ہورہے تھے مگر این سی او سی کے فیصلے نے تاجروں کا کاروبار تباہ کردیا، اسد عمر این سی او سی سے الگ ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح فیصلے ہوتے رہے تو یہ ملک اگلے دس سال تک معاشی طور پر مستحکم نہیں ہوگا۔

انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ سماجی فاصلہ صرف مارکیٹ تک محدود کیوں ہے، ہم نے حکومت کو تجویز دی تھی کہ رات 12 بجے تک وقت دیا جائے تاکہ لوگوں کو خریداری کیلئے زیادہ وقت ملے اور زیادہ رش نہ لگے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسد عمر صاحب کو ٹھیک کرنے لائے تھے مگر انہوں نے سب کچھ تباہ کردیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ صبا قمر کا پاکستانی عوام سے سوال

اداکارہ صبا قمر کا پاکستانی عوام سے سوال

اداکارہ یشما گل ڈرامہ آزمائش میں نظر آئینگی

اداکارہ یشما گل ڈرامہ آزمائش میں نظر آئینگی