in

وزیراعلی سندھ کی یومیہ ایک لاکھ ویکسین لگانے کی ہدایت

وزیراعلی سندھ کی یومیہ ایک لاکھ ویکسین لگانے کی ہدایت

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو روزانہ ایک لاکھ کرونا ویکسین لگانے کی ہدایت کر دی۔

پیر 10مئی کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، جام اکرام، مرتضیٰ وہاب، قاسم سراج سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری صحت، کمشنر کراچی، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر قیصر سجاد اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلی نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ ایکسپو سینٹر میں ہال لیکر وہاں 50ہزار ویکسی نیشن کی گنجائش بنائی جائے۔

وزیراعلی سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ کوویڈ کی پہلی لہر میں 11 جون 2020ء کو سب سے زائد 3038 کیسز تھے، دوسری لہر میں 10 دسمبر 2020ء کو سب سے زائد 1983 کیسز جبکہ 29 اپریل 2021ء کو کوویڈ کی تیسری لہر میں سب سے زیادہ 1064 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عید تعطیلات پر بھی ویکسینیشن سینٹرز کھلے رہیں گے جبکہ برآمد پر مبنی صنعتی یونٹس عید کی چھٹیوں میں بھی کام کرتے رہیں گے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 9 مئی کو تقریباً لاک ڈاؤن تھا جس پر تاجروں اور عوام کا شکرگزار ہوں کہ وہ اس صورتحال میں تعاون کر رہے ہیں۔ یہ مشکل فیصلہ تھا لیکن ہم نے عوام کے تحفظ کی خاطر کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کوویڈ کی وجہ سے 16 اموات ہوئی، اگر 3 سے 9 مئی کی کوویڈ کیسز کا ڈیٹا دیکھا جائے تو کراچی میں 9.48 فیصد کیسز آ  رہے ہیں۔ حیدرآباد میں 11.81 فیصد اور سکھر میں 5.92 فیصد ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں 3.92 فیصد ہے۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی شرقی میں 23 فیصد، کراچی جنوبی میں15 فیصد اور کراچی وسطی میں 11 فیصد کیسز ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں پر رہیں۔

سیکریٹری صحت کاظم جتوئی کے مطابق 649 وینٹی لیٹرز میں سے 53 پر کوویڈ کے مریض منتقل ہیں اور 180 خالی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کوئٹہ: سریاب روڈ پردھماکا، 2ایف سی اہلکار زخمی

کوئٹہ: سریاب روڈ پردھماکا، 2ایف سی اہلکار زخمی

دوسرا ٹیسٹ: زمبابوےکو اننگز،147 رنز سےشکست

دوسرا ٹیسٹ: زمبابوےکو اننگز،147 رنز سےشکست