in

عید کےپہلے، دوسرےروز ویکسینیشن سینٹرز بندرہیں گے

عید کےپہلے، دوسرےروز ویکسینیشن سینٹرز بندرہیں گے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عید کے پہلے اور دوسرے روز کرونا ویکسینیشن سینٹرز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

این سی اوسی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے روز میں قائم تمام کرونا ویکسینیشن سینٹرز بند رکھے جائیں گے۔

سیاحتی مقامات بند، ہوٹلوں کی بکنگ منسوخ، این سی اوسی

این سی او سی نے عید سے قبل نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز کو آگاہ کردیا ہے۔

گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے ملک بھر ميں سياحتی مقامات اور پارکس کو بند کرنے کا اعلان کیا تھ جبکہ عوام 8 سے 16 مئی تک عید کی چھٹیاں منانے سیاحتی مقامات کا رخ نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

کروناکا پھیلاؤ: تعلیمی اداروں کی بندش میں 23مئی تک توسیع

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سیاحتی مقام پر جانے والے سیاحوں کو واپس بھیج دیا جائے گا جبکہ ایڈوانس ہوٹلوں کی بکنگ منسوخ کردی گئی ہے۔ ملک بھر میں 16 مئی تک کارروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3ہزار 447نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 70افراد کی اموات ہوئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انسٹاگرام نےکنگنا کی کروناکو دھمکی والی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

انسٹاگرام نےکنگنا کی کروناکو دھمکی والی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

کروناوائرس: بچوں کو نقد عیدی دینےپر پابندی عائد

کروناوائرس: بچوں کو نقد عیدی دینےپر پابندی عائد