in

عدم اعتمادتحریک کوآئینی اندازمیں شکست دینگے،شاہ محمود

عدم اعتمادتحریک کوآئینی اندازمیں شکست دینگے،شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے۔ تحریک لانے کا مقصد عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرنا ہے۔ پی پی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو آئینی طور پر تسلیم کرلیا، اب تو سلیکٹڈ کہنا بند کر دیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اب بلاول بھٹو کو وزیراعظم عمران خان کو سیلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ کہنا شروع کردینا چاہیئے۔ عدم اعتماد کی تحریک نے ان کا مؤقف غلط ثابت کردیا ہے۔ اپوزیشن کو جتنا شوق ہے، پورا کرلیں، ہم اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو آئینی انداز میں شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے۔ براڈ شیٹ کا معاہدہ کس نے کیا تھا؟ پی ٹی آئی کا دخل نہیں تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا اس کی پوری چھان بین ہوجائے، پائلٹس کے لائسنس کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ ہمارے سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ایئرلائن میں مسائل ہوئے۔ پاک امریکا تعلقات سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں امریکا اور ہماری سوچ مطابقت ہے۔ امریکا کو بدلے ہوئے پاکستان کے ساتھ آگے چلنا ہے۔ نیا پاکستان، نئی ترجیحات کے ساتھ امریکا کے ساتھ آگے جائے گا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے۔ افغانستان امن عمل کے حوالے سے نئی امریکی انتظامیہ کو خطوط لکھے ہیں، جن میں نئے امریکی وزیر خارجہ اور سیکیورٹی ایڈوائزر شامل ہیں۔ پاکستان اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہترتعلقات کا خواہاں ہے۔ ترکی اور آذربائیجان سے کوئی ایسا معاہدہ نہیں کیا جو کسی دوست ملک کو نقصان پہنچائے۔

پارٹی فنڈنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہ محمود نے کہا کہ تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے تمام ریکارڈ پیش کیا۔ جسٹس عظمت سعید ایک باوقار جج رہ چکے ہیں۔ ان کے نام پر اپوزیشن کو اعتراض کیوں ہے۔ اپوزیشن ہم سے حساب مانگتی ہے۔ ہم حساب دیں گے۔ گیس کی قیمت میں اضافے کی ذمہ دار ماضی کی حکومت ہے۔ انہوں نے گیس کے مہنگے معاہدے کیے، موجودہ حکومت سابق حکومت کا بویا کاٹ رہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بارکھان:شہری پر تشدد کا معاملہ،4 ملزمان گرفتار

بارکھان:شہری پر تشدد کا معاملہ،4 ملزمان گرفتار

Fawad-Chaudhry

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکی جرأت کون کرسکتاہے، فوادچوہدری