in

کوئٹہ: ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر200سے زائد دکاندار زیر حراست

کوئٹہ: ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر200سے زائد دکاندار زیر حراست

کوئٹہ میں حکومت کی کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور کاروبار کو کھلا رکھنے پر 200 سے زائد دکانداروں اور تاجروں کو حراست میں لیا گیا۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے 8 سے 16مئی تک تمام بازاروں اور دکانوں کو بند رکھنے کے احکامات کے باوجود لوگوں نے اپنی دکانیں اور مارکیٹیں کھولی تھیں۔

ایف سی اور رینجر اہلکاروں نے اتوار کو شہر کے متعدد بازاروں میں چھاپے مار کر کریک ڈاؤن کیا اور دکانداروں کو حراست میں لے کر جرمانہ کر دیا گیا۔

کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر اورنگ زیب بادینی نے کہا کہ “ہم عید کی تعطیلات کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے احکامات میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے”۔

تجارتی علاقوں کے داخلی مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی گئیں ہیں اور رہائشیوں کو گھر کے اندر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پولیس ان علاقوں میں بھی گشت کرتی رہی ہے۔

تربت میں ایف سی اور دکانداروں کے مابین تصادم کی اطلاع ملی۔

دوسری جانب بلوچستان کے مرکزی انجمن تاجران نے سرکاری لاک ڈاؤن کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو تاجر سڑکوں پر نکلیں گے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کیسز پر قابو پانے کے لیے حکومت نے ملک میں عید کی تعطیل کے دوران لاک ڈاون عائد کر دیا ہے۔ دکانیں، بازار اور مالز بند رہیں گے۔

اسکے علاوہ سیاحت، سفر اور اجتماعات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ماں ورگا کوئی نہیں اکشے کمار بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے 

ماں ورگا کوئی نہیں اکشے کمار بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے 

ایمریٹس ایئرلائن کے 16 مسافر طیارے مال بردار جہازوں میں تبدیل وجہ ایسی کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

ایمریٹس ایئرلائن کے 16 مسافر طیارے مال بردار جہازوں میں تبدیل وجہ ایسی کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے