in

عید پر عوام سیاحتی مقامات پر نہ آئیں، اسد عمر

PAKISTAN-UNREST-TOURISM-MOUNTAINEERING

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام عید پر سیاحتی مقامات پر نہ آئیں۔

وفاقی وزیر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ این سی او سی اجلاس میں چیف سیکریٹریز کو ہدایات جاری کیں تاکہ عوام کو آگاہی دیں کہ سیاحتی مقامات 8 سے 16مئی تک بند ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والوں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

عید پر سیاحتی مقامات، ہوٹلز کی بندش کے احکامات جاری

واضح رہے کہ تین روز قبل 6مئی کو این سی او سی نے عید الفطر پر کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سیاحتی مقامات اور ہوٹلز کی بندش کے احکامات جاری کیے تھے۔

این سی او سی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایات نامہ جاری جبکہ این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کو بھی خصوصی ہدایت دی گئی ہیں۔

شمالی علاقہ جات میں تمام داخلی راستوں پر سیکیورٹی اداروں کی تعداد بڑھا دی جائے گی جبکہ متعلقہ ٹول پلازوں پر عوام کی آگاہی کے لیے خصوصی بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: اےٹی ایم کالاک توڑکر رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار

کراچی: اےٹی ایم کالاک توڑکر رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار

عالمی برادری فلسطینیوں پرفوری مظالم رکوائے، عمران خان

عالمی برادری فلسطینیوں پرفوری مظالم رکوائے، عمران خان