in

بارکھان: چوری کے الزام پر نوجوان پر شدید تشدد

بارکھان: چوری کے الزام پر نوجوان پر شدید تشدد

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں چوری کا الزام لگا کر نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مشتعل افراد نے نوجوان کی مونچھیں، داڑھی، بھنویں اور سر کے بال بھی مونڈھ دئیے۔

لیویز کے مطابق واقعہ 5 روز قبل 18جنوری کو بارکھان کے علاقے وٹاکڑی میں پیش آیا، جہاں اہل علاقہ نے سردار خان نامی شخص کو موٹرسائیکل چوری کے الزام میں پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مشتعل افراد نے نوجوان کے سر کے بال، مونچھیں، داڑھی اور بھنویں بھی مونڈھ ڈالیں اور چہرے پر سیاہی مل کر تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز اہل کار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان قربان علی مگسی کے مطابق نوجوان کی تذلیل اور اس کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سردار خان پر چوری کا الزام جھوٹا ہے۔ سردار گزشتہ تقریباً 2 سال سے بارکھان میں نجی کلینک میں بطور ڈسپنسر کام کر رہا ہے۔18 جنوری کو ایک شخص بھائی کو مریض کے معائنے کے بہانے گھر لے گیا اور وہاں پہلے سے موجود ایک درجن سے زائد افراد کے ساتھ مل کر بھائی کو تشدد اور غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا۔

اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ لیویز نے قانون ہاتھ میں لینے اور تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور بھائی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کرنے کی بجائے چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شادی کی تقریبات بیچلر پارٹی میں جاتے ہوئے ورن دھون کی گاڑی کو حادثہ 

شادی کی تقریبات بیچلر پارٹی میں جاتے ہوئے ورن دھون کی گاڑی کو حادثہ 

کراچی ایف سی ایریامیں کتوں کی بہتات،سیوریج کاپانی بھی صاف نہ ہوسکا

کراچی ایف سی ایریامیں کتوں کی بہتات،سیوریج کاپانی بھی صاف نہ ہوسکا