in

بارکھان:شہری پر تشدد کا معاملہ،4 ملزمان گرفتار

بارکھان:شہری پر تشدد کا معاملہ،4 ملزمان گرفتار

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں شہری کو چوری کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کے سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈھ کر چہرہ کالا کرنے کے واقعہ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بارکھان کے مطابق لیویز نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جنہیں مزید تفتیش کیلئے لیویز تھانہ وٹاکری منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان نے سردار خان نامی نوجوان کے بال ، بھویں اور داڑھی مونڈھ دی تھی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ گزشتہ روز 23 جنوری کو درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے شہری نے الزام عائد کیا تھا کہ بارکھان کے چند بااثر افراد نے اس کے بھائی پر تشدد کیا۔ اس دوران بھائی کے بال مونڈ کر چہرہ کالا کیا اور بعد میں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔

تشدد کا شکار نوجوان بارکھان کے علاقے وٹاکری میں ڈسپنسر کے طور پر کام کرتا ہے۔ 18 جنوری کو جب وہ ڈیوٹی پر موجود تھا تو کچھ لوگ اسے، مذکورہ علاقے کے مکان میں مریض کے علاج کے بہانے لے گئے، جہاں اسے پہلے شدید زد و کوب کیا گیا اور بعد میں اس کا چہرہ کالا کرکے اس کی ویڈیو بنائی گئی۔

متاثرہ نوجوان کے بھائی نے وزیرِاعلیٰ بلوچستان، چیف جسٹس ہائی کورٹ، چیف سیکریٹری اور کمشنر ژوب سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔ متاثرہ نوجوان پر اہل علاقہ نے موٹر سائیکل کی چوری کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان قربان علی مگسی کے مطابق نوجوان کی تذلیل اور اس کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے ہیں، جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نجی ریسٹورنٹ کی مالکن خواتین کی اپنے منیجر کی مذاق اڑانے کی ویڈیو پر اداکار یاسر حسین بھی میدان میں کود پڑے پیغام جاری کر دیا 

نجی ریسٹورنٹ کی مالکن خواتین کی اپنے منیجر کی مذاق اڑانے کی ویڈیو پر اداکار یاسر حسین بھی میدان میں کود پڑے پیغام جاری کر دیا 

عدم اعتمادتحریک کوآئینی اندازمیں شکست دینگے،شاہ محمود

عدم اعتمادتحریک کوآئینی اندازمیں شکست دینگے،شاہ محمود