in

آج کی اہم خبریں:بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے

آج کی اہم خبریں:بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے

ذیل میں آج کی اہم خبریں آپ کیلئے دی گئی ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ بلاول ہاؤس میں آج محفل میلاد منعقد ہوگی۔ بلاول ہاؤس میں تمام سیاسی سرگرمیاں معطل۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز37روز بندش کے بعد آج سے کھل رہے ہیں۔ کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز آج سے کھلیں گے۔

کراچی میں گرد آلود ہوائیں۔ سانس کے امراض میں اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی۔

بڑے بڑے دعوے کئے، بينرز لگائے، آگاہی مہم بھی چلائی مگر کسی کام نہ آئی۔ لاہور کے مسلم ٹاؤن موڑ پر آج بھی منشيات ٹافيوں کی طرح بک رہی ہے۔ خاتون بيگ بھر بھر کر منشيات لاتی ہے۔ نشئی بھی بھاگے چلے آتے ہيں۔ محکمہ اینٹی نارکوٹکس نے بينر لگا کر خود کو بری الذمہ قرار ديا ۔

مری ميں برفباری شاندار، کاغان، ناران اور شوگران نے بھی سفيد چادر اوڑھ لی۔ چترال، دیر، کمراٹ، آزاد کشمیر میں آسمان سے چاندی کی برسات۔ سماء اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام برف ميلہ بھی آب وتاب سے جاری

اسکردو کے ٹو سر مائی مہم جوئی ايک بار پھر شروع کردی گئی ہے۔ پاکستانی کم عمر کوہ پيما ساجد علی بغير آکسيجن کے مہم جوئی ميں شريک ہوں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ پولیس کے شہید ایس پی چوہدری اسلم پربنی فلم ’چوہدری ‘کا ٹریلر جاری

سندھ پولیس کے شہید ایس پی چوہدری اسلم پربنی فلم ’چوہدری ‘کا ٹریلر جاری

اسکاٹ لینڈ کی آزادی کیلئے ریفرنڈم کا اعلان

اسکاٹ لینڈ کی آزادی کیلئے ریفرنڈم کا اعلان