in

لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کرنا پڑیگا، فیصل سلطان

لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کرنا پڑیگا، فیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ تاجروں کی تکلیف کا اندازہ ہے لیکن لاک ڈاؤن بھی مجبوری ہے۔

سماء کے پروگرام سوال میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ بات چیت کے ساتھ ساتھ جہاں ضرورت ہو وہاں جرمانے اور سختیاں بھی ضروری ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اگلے چند دن تک سارا سسٹم بند ہوگا، اگر کہیں خلاف ورزی ہوتی ہے تو وہاں سخت فیصلوں کی ضرورت ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت کے ساتھ سختی بھی کی جائے تو فیصلوں پر عملدرآمد ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنی اموات کے بعد ویسے بھی عید سادگی سے منانی چاہئے اور اس مرتبہ روایتی گرم جوشی سے اجتناب کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پچھلی عید کی سرگرمیوں کے بعد کرونا میں تیزی آئی تھی اس لئے اس عید پر احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نظام صحت پر بھی دباؤ تھا اور آکسیجن کی کھپت بھی بڑھ گئی تھی لہٰذا ان اقدامات کا مقصد کرونا کا سائیکل توڑنا تھا۔

معاون خصوصی صحت کا کہنا تھا کہ پچھلے سال سے اب تک 7 ہزار نئے آکسیجن بیڈ سسٹم میں شامل کردیئے گئے ہیں جبکہ آکسیجن کی پیداوار میں بھی 66 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہا کہ اگر تھوڑی سی احتیاط کرلیں گے تو مزید پریشانی سے بچا جاسکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کروناکی لہر: محکمہ صحت سندھ کے عملے کی عیدتعطیلات منسوخ

کروناکی لہر: محکمہ صحت سندھ کے عملے کی عیدتعطیلات منسوخ

ایک مفرورکا ضمانتی خود ضمانت لے گیا، علی نواز خان

ایک مفرورکا ضمانتی خود ضمانت لے گیا، علی نواز خان