in

لاہور:کھوکھرپیلس کے قریب تجاوزات کیخلاف ایل ڈی کاآپریشن

لاہور:کھوکھرپیلس کے قریب تجاوزات کیخلاف ایل ڈی کاآپریشن

پولیس کی بھاری نفری بھی موجود

 

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کھوکھر پیلیس کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ن لیگی رہنما کھو کھر برادران پر جعلسازی سے زمین پر قبضے کا الزام تھا۔ وا گزار زمین کی مالیت سوا ارب روپے ہے۔

ايل ڈی اے کی جانب سے جوہر ٹاون ميں تجاوزات کيخلاف آپريشن جاری ہے، اس دوران کھوکھر پيلس کا عقبی دروازہ اور ديواريں گرادی گئی ہیں۔ پوليس کی بھاری نفری بھی تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران تعینات کی گئی ہے، جب کہ ايوب چوک سے کھوکھر پيلس کو جانے والا راستہ بند کرديا گيا ہے۔ آپریشن کا اغاز اتوار 24 جنوری کی علی الصبح ہوا۔

آپريشن کے دوران ليگی رہنما سيف الملوک کھوکھر کے بھانجے طاہر جاوید کے گھر کی عقبی دیوار گرئے جانے کے بعد مارکیٹ کے قریب غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایل ڈی اے کے آپریشن کے موقع پر کھوکھر برادران کے وکلا بھی موجود تھے۔ وکلا کی جانب سے انتظاميہ کو عدالتی احکامات بھی دکھائے مگر انتظامیہ نے آپریشن جاری رکھا۔ دوسری جانب آپريشن کی اطلاع ملتے ہی لیگی کارکن بھی کھوکھر پيلس پہنچنا شروع ہوگئے۔

قبل ازیں لاہور میں ہفتہ 23 جنوری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتظامیہ وزیراعظم عمران خان کو خوش کرنے کيلئے بار بار کھوکھر پیلس کا آپریشن کرنے کی کوشش کررہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سوناکشی سنہا نے آخر کار اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری کر لی 

سوناکشی سنہا نے آخر کار اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری کر لی 

شادی کی تقریبات بیچلر پارٹی میں جاتے ہوئے ورن دھون کی گاڑی کو حادثہ 

شادی کی تقریبات بیچلر پارٹی میں جاتے ہوئے ورن دھون کی گاڑی کو حادثہ