in

وزیراعظم تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان سمیت اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے۔

وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، پاکستانی کارکنوں کیلئے روزگار کے مواقع اور سعودی عرب میں پاکستانی برادری کی فلاح و بہبود سمیت دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر مشاورت ہوگی۔

عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں فریقین باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، دورے کے دوران دو طرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین، ورلڈ مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حرمین شریفین کے امام صاحبان سے بھی ملاقاتیں کرینگے، وہ جدہ میں پاکستانی برادری سے بھی ملیں گے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جدہ میں ملاقات میں کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بنیاد بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہے، دونوں ملک مسلم امہ کے امن، استحکام اور بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

بری فوج کے سربراہ نے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے تحفظ اور حرمین شریفین کے دفاع کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے خطے کے امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے بھی ملاقات کی، جس میں فغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت، دوطرفہ دفاع، سلامتی، علاقائی امن اور رابطے کیلئے تعاون سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شلپا شیٹھی کےعلاوہ ان کا پورا خاندان کرونا کا شکار

شلپا شیٹھی کےعلاوہ ان کا پورا خاندان کرونا کا شکار

 زمینی حقائق اور عوامی امنگوں کے بر خلاف فیصلوں کے نتیجے میں بغاوت جنم لیتی ہے تاجروں کا حکومت کو انتباہ

 زمینی حقائق اور عوامی امنگوں کے بر خلاف فیصلوں کے نتیجے میں بغاوت جنم لیتی ہے تاجروں کا حکومت کو انتباہ