in

شہباز شريف کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

Shehbaz-Sharif-October-5-ONLINE

لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شريف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

شہباز شریف کل لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ لندن پہنچنے سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر قطر میں 10روز کیلئے قرنطینہ میں رہیں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا 20مئی کو ڈاکٹر کے پاس چیک اَپ ہے جبکہ 3جولائی کی واپسی ٹکٹ کروائی ہوئی ہے۔

جمعہ 7مئی کو درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا آپ پاکستان میں عید  کرنا چاہیں گے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ علاج کا معاملہ نہ ہو تو پاکستان میں عید کرنے کو ترجیح دیتا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ کو باہر جانے کی کیا ایمرجنسی ہے۔ شہباز شریف نے بتایا کہ میں کینسر کا مریض رہا ہوں اور جیل میں ہونے کی وجہ سے علاج میں تعطل آیا، میڈیکل ٹیسٹ کی روشنی میں فوری علاج کی ضرورت ہے۔

جسٹس علی باقر نے پوچھا کہ آپ کے واپس آنے کا کب تک ارادہ ہے؟ شہباز شریف نے بتایا کہ جیسے ہی ڈاکٹرز نے علاج کے بعد کہا میں فوراً واپس آجاؤں گا، میں پہلے بھی عدالت سے نہیں بھاگا۔

وکيل امجد پرویز نے شہباز شریف کی 3 جولائی کی واپسی کی ٹکٹ بھی عدالت میں پیش کر دی۔ شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ برطانیہ جانے سے پہلے قطر میں 10 دن رہنا ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ شہاز شریف نے اتنے میڈیکل پراجیکٹ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، وہاں اپنا علاج کروائیں۔ شہباز شریف نے نواز شریف کے واپسی کے حوالے سے بھی گارنٹی پوری نہیں کی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ آپ یہ معاملہ عدالت میں نہیں لائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا کیس ہے اور انکے جانے سے کیس میں تعطل ہوگا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد شہباز شريف کا نام بليک لسٹ سے نکلوانے کے لیے درخواست پر فيصلہ محفوظ کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور میں برطانوی نژاد لڑکی کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت نامزد ملزم عدالت پہنچ گیا

لاہور میں برطانوی نژاد لڑکی کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت نامزد ملزم عدالت پہنچ گیا

بھارت کا انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کرونا سے ہلاک

بھارت کا انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کرونا سے ہلاک