in

پی ایم سی کو درخواستگزار طلبہ کیخلاف کارروائی نہ کرنےکاحکم

IHC afp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ایم سی کو آئندہ سماعت تک درخواست گزار طلبہ کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عامر فاروق نے اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلباء کی درخواست پر سماعت کی۔

میڈیکل کالجز میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے دوبارہ داخلوں کے احکامات کے خلاف کیس میں عدالت نے لاہور کے نجی میڈیکل کالج کے طلبہ کی درخواست پر حکم امتناع بھی جاری کر دیا۔

عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ پی ایم سی درخواست گزار طلبہ کے خلاف کاروائی کے بغیر دوبارہ داخلوں کا عمل جاری رکھے۔

میڈیکل کالجز میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے دوبارہ داخلوں کے احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا جبکہ میڈیکل کالجز داخلوں میں بے قاعدگیوں پر پی ایم سی نے دوبارہ داخلے کے احکامات جاری کیے تھے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن نے پرائیویٹ کالجوں میں دوبارہ داخلوں کی درخواستیں طلب کی ہیں ، ملک بھر کے 26 پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں دوبارہ داخلوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں۔

عدالت اس سے قبل دو میڈیکل کالجز کے اسٹوڈنٹس کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کر چکی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیپرا نے بجلی کی قیمت 90 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی کی قیمت 90 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی

پی ایس ایل6: کراچی میں بقیہ میچزہونے کےامکانات معدوم

پی ایس ایل6: کراچی میں بقیہ میچزہونے کےامکانات معدوم