جماعت اسلامی نے 28 جنوری کو کراچی کے 50 مقامات پر احتجاج اور دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔
جماعت اسلامی کے تحت کریم آباد چورنگی پر “حق دو کراچی کو” مہم کے سلسلے ميں احتجاج اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی دشمنی پیپلزپارٹی کے خمیر میں موجود ہے۔ پیپلزپارٹی کراچی سے لینا جانتی ہے، لیکن کچھ دینا نہیں جانتی۔
انہوں نے اس موقع پر پی پی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کراچی دشمنی پر اپوزیشن اور حکمران جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی مسائل اور حقوق کی بحالی کیلئے مختلف اوقات میں دھرنوں اور جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعرات 28 جنوری کو جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی بھر میں احتجاج اور دھرنے کی کال دی گئی ہے۔