in

عیدکی چھٹیاں: کےایم سی کےزیر انتظام تفریحی مقامات بندرہیں گے

عیدکی چھٹیاں: کےایم سی کےزیر انتظام تفریحی مقامات بندرہیں گے

کراچی میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے زیر انتظام تمام پارکس، چڑیا گھر، سفاری پارک، اسپورٹس کمپلیکسز اور دیگر تفریحی مقامات بند رہیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور حکومت کی ہدایات کے مطابق یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام تمام اسپتال بدستور کام کرتے رہیں گے اور اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود رہے گا اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مزید افسران اور عملے کو طلب کیا جاسکے گا، اسی طرح محکمہ فائر بریگیڈ، ریسکیو یونٹ اور دیگر ایمرجنسی ڈیوٹی پر تعینات افسران و عملہ اپنے فرائض انجام دیتا رہے گا۔

حکومت کا10سے 15مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کوویڈ-19 کے اثرات کم کرنےکے لیے یہ ضروری ہے کہ شہری مسلمانوں کےاس اہم اور بڑے تہوار کے موقع پر احتیاط سے کام لیں تاکہ اپنے آپ کو اور دوسرے شہریوں کو اس موذی مرض سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر سے ہی ہم اس وباء کا مقابلہ کرسکتے ہیں جس نے اب تک لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے، شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ماسک کا استعمال تواتر کے ساتھ کریں،سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔

سندھ کے سیاحتی مقامات ایک ہفتے کیلئے بند

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ چڑیا گھروں میں جانوروں کو خوراک دینے اور پارکوں میں درختوں اور پودوں کی آبیاری اور حفاظت پر مامور ہے وہ اپنے فرائض بدستور انجام دیتا رہے گا جبکہ عید کے موقع پر جو افراد فاتحہ خوانی کے لئے قبروں پر جائیں وہ بھی احتیاطی تدابیر کو لازمی اختیار کریں۔

کے ایم سی کے قبرستانوں میں عید کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے شہری ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دیں۔

کروناوائرس: پنجاب میں 8مئی سےلاک ڈاؤن کافیصلہ



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد انتقال کرگئیں

بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد انتقال کرگئیں

گلوکار محسن عباس حیدر کیساتھ معاشقہ چلانے کے الزامات پر بالآخر اداکارہ نازش جہانگیر نے خاموشی توڑدی

گلوکار محسن عباس حیدر کیساتھ معاشقہ چلانے کے الزامات پر بالآخر اداکارہ نازش جہانگیر نے خاموشی توڑدی