in

پاکستان، بھارت کےپاس مذاکرات کےسوا کوئی آپشن نہیں ،وزیرخارجہ

پاکستان، بھارت کےپاس مذاکرات کےسوا کوئی آپشن نہیں ،وزیرخارجہ

دونوں ایٹمی ممالک ہیں، جنگ خودکشی ہوگی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے پاس مذاکرات کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ہے کیوں کہ دونوں ہی ایٹمی ممالک اور ان کے درمیان جنگ خودکشی ہوگی۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت الگ الگ نقطہ نظر رکھتے ہیں تاہم دونوں کو ایک دوسرے کو سمجھ کر راستہ نکالنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حساس معاملات میں سیکیورٹی اداروں کی رائے لی جاتی ہے مگر اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ لیڈنگ رول وزارت خارجہ کا ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سول ملٹری تعلقات مثالی ہے پاک بھارت موجودہ رابطوں کو بیک چینل مذاکرات نہں کہا جا سکتا بلکہ دونوں ممالک کی انٹیلیجنس سروسز ایک دوسرے کو معاملات سے آگاہ کررہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عامرلیاقت سےشادی کا دعویٰ، لڑکی کے والد نےمعافی مانگ لی

عامرلیاقت سےشادی کا دعویٰ، لڑکی کے والد نےمعافی مانگ لی

سوتیلے باپ نے کئی بار زیادتی کی کوشش کی، ایشل فیاض

سوتیلے باپ نے کئی بار زیادتی کی کوشش کی، ایشل فیاض