in

کراچی:10 کلو سونے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین

کراچی:10 کلو سونے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین

قرض اتارنے کے ليے رچایاگیا

کراچی کے علاقے کلفٹن میں گلف شاپنگ مال میں صراف کی دکان میں نقب زنی کی واردات کا معمہ حل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دکان میں ایک مبینہ نقب زنی ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈاکو 10 کلو سونا لے گئے۔ تاہم پولیس نے تفتیش کے بعد پتہ لگا لیا کہ یہ ایک ڈرامہ تھا جودکان مالک کے بھائی نے قرض اتارنے کے ليے رچایا تھا۔

ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس نے آئی آئی چندريگر روڈ پر واقع تجارتی مرکز ٹیکنو سٹی پر چھاپہ مار کر تين کلو سونا برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران مدعی آصف کو ساتھی وسیم سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم آصف نے 80 لاکھ روپے قرض لیا ہوا تھا اس وجہ سے اس نے قرض اتارنے کے لیے اپنے بھائی کی دکان میں سونا غائب کرکے نقب زنی کا ڈرامہ کيا اور دس کلو سونا چوری ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت: کروناوائرس کےریکارڈ 4لاکھ کیسز رپورٹ

بھارت: کروناوائرس کےریکارڈ 4لاکھ کیسز رپورٹ

کال سینٹر سے لڑکی کی 3 دن پرانی نعش برآمد

کال سینٹر سے لڑکی کی 3 دن پرانی نعش برآمد