in

دوبارہ گنتی پرانہوں نے نیا ڈرامہ شروع کیا، ناصر حسین

Nasir Hussain Shah Interview 26-05

پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں سے پیپلزپارٹی کی جیت ہضم نہیں ہو رہی اور آج صبح دوبارہ گنتی پر انہوں نے نیا ڈرامہ شروع کر دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ماضی میں بھی این اے249 سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوتی رہی ہے۔ ناصر حسین شاہ ن لیگ چاہتی ہے ان کی جیت کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر ملتا ہے لیکن یہاں دھاندلی کے نام پر الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کی تجاویز پر غور نہیں کرتی۔

این اے 249:پیپلزپارٹی کےسواتمام جماعتوں کادوبارہ گنتی کابائیکاٹ

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر ملتا ہے لیکن یہاں دھاندلی کے نام پر الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہاں لکھا ہے کہ ايک پارٹی بائيکاٹ کر دے تو گنتی روک ديں، اليکشن کميشن مکمل ناکام ہوچکا ہے۔

کراچی میں این اے249 کے ضمنی انتخاب میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا پیپلزپارٹی کے سوا تمام جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا۔

الیکشن کمیشن میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ ابتدا میں 30 امیدواروں میں سے 16 امیدوار گنتی کے عمل میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا کہ امید ہے کہ یہ معاملہ یہیں حل ہوجائے گا اور خوشی ہےکہ ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہورہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا3.6فیصد رہا وزارت خزانہ

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا3.6فیصد رہا وزارت خزانہ

ڈیفنس میں قتل ہونیوالی ماہرہ کے قتل کی وجہ سامنے آگئی, مقتولہ کی طرف سے دی گئی درخواست کا متن منظرعام پر

ڈیفنس میں قتل ہونیوالی ماہرہ کے قتل کی وجہ سامنے آگئی, مقتولہ کی طرف سے دی گئی درخواست کا متن منظرعام پر