in

عید پر سیاحتی مقامات، ہوٹلز کی بندش کے احکامات جاری

عید پر سیاحتی مقامات، ہوٹلز کی بندش کے احکامات جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عید الفطر پر کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سیاحتی مقامات اور ہوٹلز کی بندش کے احکامات جاری کر دیے۔

این سی او سی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایات نامہ جاری کر دیا جبکہ کے پی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں نے ذیلی اداروں کو ہدایت جاری کر دیں۔

این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کو بھی خصوصی ہدایت دی گئی ہیں۔

سندھ کے سیاحتی مقامات ایک ہفتے کیلئے بند

شمالی علاقہ جات میں تمام داخلی راستوں پر سیکیورٹی اداروں کی تعداد بڑھا دی جائے گی جبکہ متعلقہ ٹول پلازوں پر عوام کی آگاہی کے لیے خصوصی بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 108 افراد انتقال کر گئے جن میں سے 37 مریضوں کا انتقال وینٹی لیٹر پر ہوا۔

اسکے علاوہ 4 ہزار 198 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد ہے۔

کروناوائرس: پنجاب میں 8مئی سےلاک ڈاؤن کافیصلہ

وائرس کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 68 اموات اور خیبرپختونخوا میں 31 اموات ہوئیں۔ سندھ 4، اسلام آباد ایک، بلوچستان میں ایک، آزاد کشمیر میں تین اموات ہوئیں۔ کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 18ہزار 537 ہوگئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

mosque masjid prayers

بلوچستان حکومت کا 9مئی کو یوم توبہ منانے کا اعلان

کروناوائرس: اگلے2ہفتے ہمارے لیےبہت اہم ہیں، وزیراعظم

کروناوائرس: اگلے2ہفتے ہمارے لیےبہت اہم ہیں، وزیراعظم