in

کروناوائرس: اگلے2ہفتے ہمارے لیےبہت اہم ہیں، وزیراعظم

کروناوائرس: اگلے2ہفتے ہمارے لیےبہت اہم ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےحوالے سے پاکستان میں اگلے2 ہفتے ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔

لاہور پنجاب پیری اربن ہاؤسنگ منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نےکرونا وائرس کے کیسز کی شرح کو نیچے لے کرآنا ہے، اگلے2 ہفتے ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ پوری دنیا میں کرونا کی وبا سے لوگ پریشان ہیں، ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں کرونا کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، ہم کرونا کی تشویشناک صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک چھوٹی سی ایلیٹ کلاس نے اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے،  جیل میں صرف غریب لوگ جاتے ہیں جن کے پاس وکیل کیلئے پیسے نہیں جبکہ ہمارا انصاف کا نظام طاقتور ڈاکو کو نہیں پکڑسکتا، طاقتورکرپشن کا حساب کتاب دینےکو تیار نہیں۔

بھارت میں کرونا کی صورتحال،پاکستان کی ہمدردی

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کا اتحاد این آراو مانگنے لگا ہوا ہے، ہم نے طاقتورکو قانون کے نیچےلاناہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ماضی میں عام آدمی کی رہائش کے حوالے سے نہیں سوچا گیا، آدھا کراچی کچی آبادیوں پر مشتمل ہے جہاں غریب لوگ رہائش پذیر ہیں، پاکستان میں صرف صفر اشاریہ دو فیصد لوگوں کو گھروں کیلئے قرضہ دیا جاتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عید پر سیاحتی مقامات، ہوٹلز کی بندش کے احکامات جاری

عید پر سیاحتی مقامات، ہوٹلز کی بندش کے احکامات جاری

دوسرا ٹیسٹ: قومی ٹیم کے13رکنی اسکواڈ کا اعلان

دوسرا ٹیسٹ: قومی ٹیم کے13رکنی اسکواڈ کا اعلان