in

فیصل آباد،پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی پراسرار موت

فیصل آباد،پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی پراسرار موت

فيصل آباد ميں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے مقتول کاشف کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

فیصل آباد کے نواحی علاقے کھرڑیانوالہ کے رہائشی کاشف نامی شخص اور اس کی دوسری بیوی اپنے گھر کے اندر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ دونوں کے گردن پر زخموں کے نشانات ہیں۔

سٹی پولیس کے مطابق کاشف نے چھ ماہ قبل پسند کی دوسری شادی کی تھی اور پہلی شادی سے اس کے چار بچے تھے۔

پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں جبکہ مقتول کاشف کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیٹی کو جنم دینے کے بعد انوشکا شرما کی تازہ تصاویر سامنے آگئیں

بیٹی کو جنم دینے کے بعد انوشکا شرما کی تازہ تصاویر سامنے آگئیں

پاک سوزوکی کو کلٹس اور سوئفٹ کی تیاری میں مشکلات