in

دکانیں چاند رات تک کھلی رکھیں گے، سندھ تاجر اتحاد

دکانیں چاند رات تک کھلی رکھیں گے، سندھ تاجر اتحاد

چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ کا کہنا ہے کہ تمام تاجروں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دکانیں چاند رات تک کھلی رکھی جائیں گی۔

سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا اور این سی او سی کو اس حوالے سے غور کرنا چاہیے۔
جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ تاجروں نے اپنی جائیدادیں گروی رکھی ہوئی ہیں اور یہ امید لگائی تھی کہ آخری عشرے میں ہمارا مال بک جائے گا۔ انہوں نے چیف جسٹس سے بھی اپیل کی کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں ورنہ تاجر تباہ ہوجائیں گے۔

حکومتی فیصلے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کسی وزیراعظم یا وزیر نے اعلان کیا ہو کہ ہم اپنی تنخواہیں غریبوں کے فنڈ میں ڈال دیں گے۔

جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ تاجروں کو کالر سے پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جارہاہے جو ناقابل قبول ہے۔
صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سماجی فاصلے کے لیے مارکیٹس کا وقت بڑھانے کی ضرورت ہے ورنہ لوگوں کو تو ہرصورت میں خریداری کرنی ہے، حکومت کا فیصلہ دانشمندانہ نہیں ہے۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں کرونا سے بچنے کے ساتھ ساتھ معاش کا بھی بندوبست کرنا ہے وہ تاجر ہی ہیں جو ملک چلارہے ہیں ورنہ ملک کی معیشت کا حال سب کو پتہ ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف اور پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد کا کہنا تھا کہ تاجروں کو اسپتالوں میں جاکر صورتحال دیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اسپتالوں میں کرونا مریض تڑپ رہے ہیں اور لوگ آکسیجن کے لیے لڑ رہے ہیں اگر 10 دن لوگوں کی زندگیاں بچانے کےلیے کاروبار بند ہوجائیں تو کوئی تباہی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر وبا قابو سے باہر ہوگئی تو کاروبار سمیت ہر چیز کا نقصان ہوگا، کچھ فیصلے مجبوری کے تحت کیے جاتے ہیں اس وقت ملک بھر میں 6 ہزار کرونا مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

نوشین حامد نے کہا کہ ایک ہفتے لاک ڈاؤن کا مقصد وائرس کے سائیکل کو بریک کرنا ہے ورنہ صورتحال مزید بگڑ جائے گی۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ حکومت سے تعاون کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت ویکسین بروقت خریدتی تو جانیں بچ سکتی تھیں،مصدق ملک

حکومت ویکسین بروقت خریدتی تو جانیں بچ سکتی تھیں،مصدق ملک

نون لیگ کا گیلانی کے ووٹرحکومتی اراکین کوٹکٹ نہ دینےکا فیصلہ

نون لیگ کا گیلانی کے ووٹرحکومتی اراکین کوٹکٹ نہ دینےکا فیصلہ